دہلی میں موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم، پروازیں متاثر

نئی دہلی : دہلی میں آج صبح موسلادھار بارش ہونے سے سڑکوں پر پانی بھر گیا جس سے ٹریفک کی رفتار سست پڑ گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج پورے دن اور کل بھی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ دن بھر ہلکی بارش اور کہیں –
کہیں شدید بارش ہونے کے آثار ہیں۔ صبح سے ہو رہی بارش کی وجہ سے دہلی کے مختلف علاقوں میں پانی بھر گیا اور ٹریفک میں خلل پڑا۔ موسلادھار بارش کے درمیان ٹریفک جام کی وجہ سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دہلی کی جامع مسجد، شیش گنج گورددوارہ اور گوری شنکر مندر جانے کے پروگرام بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ دھولا کنواں، بھیروں روڈ سے متھرا روڈ، تین مورتی مارگ، اگنو روڑ، آئی پی فلائی اوور، بارہ پلا فلائی اوور، ڈاکٹر ذاکر حسین مارگ، ڈبلیو پوائنٹ، لوہامنڈی سے مایاپوری، گول ڈاک خانہ ، کالی باڑی مارگ ، چراغ دہلی سے نہرو پلیس فلائی اوور علاقے بارش کی وجہ سب سے زیادہ متاثر رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو گھنٹوں کے دوران شمال مغربی، جنوبی اور جنوب مشرقی قومی دارالحکومت اور دہلی کے مختلف مقامات اور بھیوانی، روہتک، آئی جی آئی ایئر پورٹ، دوارکا، آر کے پورم، گڑگاؤں، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، فریدآباد، دادری، سکندرآباد، بلند شہر، میں گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
ٹریفک محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے مودیمل فلائی اوور، صادق نگر، بی آرٹی سے مول چند، لالہ لاجپت رائے مارگ، نہرو پلیس سے زمردپور میں آمدورفت میں خلل پڑا۔ علی پور گاؤں، اوکھلا انڈرپاس، جسولا، ساکیت -مہرولی، بدرپور روڑ، ساکیت میٹرو اسٹیشن، لاڈو سرائے ٹی پوائنٹ، پی ٹی ایس ریڈ لائٹ، راجہ گارڈن سے مایاپوری اور جمخانہ سے تین مورتی روڈ پر ٹریفک متاثر رہا۔ گڑگاؤں، نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی ٹریفک جام ہے۔ گڑگاؤں کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے، جس سے بڑی تعداد میں لوگ ٹریفک جام سے دو چار رہے۔
گڑگاؤں میں بھی شدید بارش کو دیکھتے ہوئے گڑگاؤں پولیس نے لوگوں سے احتیاط سے گاڑی چلانے کی اپیل کی ہے۔ دہلی میں ہو رہی بارش کی وجہ سے فضائی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افراتفری دیکھنے کو ملی۔ 24 پر وازیں متاثر ہوئی ہیں۔ دہلی میں ساڑھے آٹھ بجے تک 3.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت 25 سے 31 ڈگری سلسئیس کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi comes to standstill as rains play havoc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply