بچوں کی بس پر پتھراؤ کرنے والوں کو وہی سزا دی جائے جو بھگوان رام نے راون کو دی تھی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے ہریانہ کے گوڑ گاؤں میں معصوم بچوںکی اسکول بس پر پتھراؤ کرنے والے کرنی سینا کے غنڈوں کی شدت سے مذمت کی اور کہا کہ جوسزا بھگوان رام نے راون کو دی تھی وہی ان غنڈوں کو ملنی چاہیے۔
انہوں نے سوال کیاکہ کیا بھگوان رام نے معصوم بچوںپر پتھراؤ کرنے کا درس دیا تھا؟ بودھ ، نانک کسی نے ایسا کرنے نہیں کہا۔ پھر کل جنہوں نے معصوم بچوں پر پتھر برسائے وہ کون تھے ۔ کس مذہب کے تھے۔
کیجری وال نے کہاکہ وہ ہندو ہیںاور رام کی پوجا کرتے ہیں ۔جو سزا رام جی نے راون کو دی تھی وہی سزا ان غنڈوں کو ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ذات و مذہب کے نام پر لڑانے کی باتیںہو رہی ہیں۔
اب وہ بچوں کو بھی مار رہے ہیں حملہ کر ررہے ہیں ،آپ کے گھر میںگھس آئے ہیں۔ اب جواب دینا ہوگا ۔ چپ مت بیٹھیے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں رات بھر سو نہیں سکا۔یہ ڈوب مرنے والی بات ہے۔ شرم کی بات ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi cm arvind kejriwal on gurugram schools bus attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply