وزیر اعلیٰ کیجری وال کی رہائش گاہ پر مجھے ممبر اسمبلی نے تھپڑ مارا:چیف سکریٹری دہلی کا الزام

 نئی دہلی: دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کی رہائش گاہ میں ان پر حملہ کیا گیا ۔ اور وزیر اعلیٰ کے سامنے انہیں تھپڑ مارا گیا۔پرکاش نے اس ضمن میں دو ممبران اسمبلی اجے دت اور پرکاش جھروال کا نام لیا ۔
چیف سکریٹری پر حملہ کی خبر سنتے ہی دہلی آئی اے ایس کے افسر ان نے ہڑتال کردی۔ان آئی اے ایس افسران نے لیفٹننٹ گورنر بیجل سے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے۔آئی اے ایس ایسوسی ایشن کی سکریٹری منیشا سکسینہ نے کہا کہ انہوں نے ایل جی سے ملاقات کر کے اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کیا۔
لیکن عام آدمی پارٹی نے چیف سکریٹری پر حملہ کی تردید کی۔عام آدمی پارٹی نے کہاکہ چیف سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے جواب دینے سے انکار کر دیا کہ وہ ممبران اسمبلی اور وزیرا علیٰ کو جوابدہ نہیںہیں وہ صرف ایل جی کو جوابدہ ہیں۔انہوںنے کچھ ممبران اسمبلی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور کسی سوال کا جواب دیے بغیر چلے گئے اور اب جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔
دہلی ایڈمنسٹریٹیو سب آرڈی نیٹ سروسز( ڈی اے ایس ایس )کے صدر ڈی این سنگھ نے کہاکہ جب تک خاطر ممبران اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi chief secretary allegedly assaulted at kejriwals residence ias officers protest in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply