کیجری وال حکومت نے 2017-18 کے دہلی بجٹ میں بھی کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا

نئی دہلی: دہلی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی قسم کا نیا ٹیکس نہ لگاتے ہوئے تعلیم، صحت، نقل و حمل اور رہائشی علاقے پر خصوصی زور دیا ہے۔ وزیر خزانہ منیش سسودیا نے آج دہلی اسمبلی میں مالی سال 18۔2017 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی حکومت نے مسلسل تیسرے سال بلاٹیکس بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم، عوامی نقل و حمل اور جھگی جھونپڑی والوں کے لئے سستی رہائش فراہم کرنے پر خصوصی زور دیا ہے۔سینئر شہریوں کے لیے ایک کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
بجٹ میں کم قیمت والے سینیٹری نیپکن اور ہوائی جہاز کے ایندھن پر ٹیکس کم کئے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال میں حکومت نے 38 ہزار 700 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو وصولی کا ہدف رکھا ہے۔ تعلیم کے میدان میں 34 نئے اسکول کھولنے کے ساتھ ہی 10000 نئے کمرے اور 400 نئی لائبریری کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ تمام اسکولوں میں ڈانس ٹیچروں کی تقرری اور طالب علموں کی معلومات رکھنے کے لئے اساتذہ کو ٹیبلٹ دستیاب کرائے جائیں گے۔
آئندہ مالی سال میں 10 ہزار نئے آٹو پرمٹ کلسٹر منصوبہ بندی کے تحت 736 نئی بسیں شامل کرنے اور تمام بسوں میں ٹکٹ الیکٹرانک مشین فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ٹی او پر پیدل مسافروں کی بھیڑ بھاڑ کے پیش نظر ہوئے اسکائی واک اور فٹ اوور برج بنایا جائے گا۔ دہلی کو کھلی جگہ میں رفع حاجت سے پاک شہر بنانے کی سمت میں آئندہ مالی سال کے دوران 6000 نئے بیت الخلاء بنائے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi budget 2017 education allocation increased in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply