دہلی کے دولت رام کالج میں چھت گرنے سے تین طالبات زخمی

نئی دہلی:ہلی یونیورسٹی کے دولت رام کالج کے ایک کلاس روم کی چھت کا حصہ آج گر جانے سے تین طالبات زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا۔
حالانکہ جس کمرے کی چھت گری وہاں باقاعدہ کلاسیں نہیں لگتی تھیں، اس وجہ سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ صرف تین طالبات معمولی زخم آئے ہیں۔ واقعہ سے ناراض طالبات اور کالج کے استاد کلاس سے باہر نکل آئے اور انہوں نے احتجاجاً مظاہرہ کیا اور بعد میں کالج کی پرنسپل سے اپنا احتجاج بھی درج کرایا۔
کالج کی پرنسپل سویتا رائے نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کالج کی عمارت کافی پرانی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ کالج کی عمارت کی خستہ حالت کے سلسلے میں طالبات اور اساتذہ نے اس ماہ کے شروع میں اور اس سے پہلے جولائی میں بھی احتجاج کیا تھا لیکن اس کے باوجود کالج انتظامیہ نے عمارت کی مرمت کے لئے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi at least 3 students injured as ceiling collapses in dus daulat ram college in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply