بنگلہ دیش اور نیپال کے وفد نے ڈیجیٹل ولیج پر تحقیق کرنے کے لیے راجستھان کے ایک گاؤں کا دورہ کیا

نئی دہلی: آسیان ملکوں کی ” آسیان انڈیا ڈیجیٹل کنیکٹویٹی پروگرام “میں طویل عرصے سے متوقع شرکت کے بعد یہاں ایک پروگرام میں بنگلہ دیش اور نیپال کے وفد نے اپنے ٹیلی کوم وزرا کی قیادت میں راجستھان کے الورضلع کے کریندا گاؤں کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد سولر پاورڈ ٹیلی کوم ٹاورس کا استعمال کرکے بنائے گئے ڈیجیٹل ماڈل پر تحقیق کرنا ہے۔
کریندا ایک کامیاب ڈیجیٹل ماڈل گاؤں بن کر ابھرا ہے اور وفد بالکل ایسا ہی اپنے ملکوں میں کرنا چاہتے ہیں۔وی این ایل ایگزیکیوٹو نے کہاکہ گاؤں میں بنیادی سہولیات کا بحران ہے لیکن لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کرکے اپنے بل کی ادائیگی کرتے ہیں،پڑھائی سے متعلق مواد ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے ہیں۔ گاؤں کو ڈیجیٹائزڈ بنانے کا کام ایک پرائیویٹ کمپنی وی این ایل نے کیا ہے۔

Title: delegations from bangladesh nepal visit karenda to study digital village | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply