دہشت گردی پھیلانے والے ملکوں کو تنہاکرنے کی مودی کی اپیل کو جاپانی پارلیمانی وفد کی تائید حاصل

نئی دہلی:ہندوستان کے دورے پر آنے والے ہند-جاپان پارلیمانی فرینڈشپ لیگ (جے آئی پی ایف ایل) نے آج عالمی دہشت گردی کی لعنت کے خلاف وسیع بین الاقوامی تعاون کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کو تنہا کرنے کے لئے منظم کوششیں کرنے کی تائید کی۔ مسٹر ہیرویوکی ہوسوڈا کی سربراہ میں آنے والے وفد نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جس میں مسٹر کاتسویا اوکاڈا، مسٹر ماسہارو نکاگاوا، مسٹر ناؤکازو ٹاکموٹو اور مسٹر یوشیکی واڈا شامل تھے۔
جاپانی پارلیمانی وفد نے شمالی کشمیر کے اڑدی میں 18 ستمبر کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپانی وفد نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ان کے ملک میں ہند- جاپان تعلقات کی مضوطی و استحکام کے لئے حمایت کا ماحول ہے اور وہ خصوصی طوپر ہائی اسپیڈ ریلوے ٹیکنالوجی میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق مسٹر نریندر مودی نے مستقبل قریب میں اپنے دورہ جاپان کی توقع ظاہر کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delegation of japan india parliamentarians friendship league calls on pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply