دولت مشترکہ آڈیٹرز جنرل کانفرنس میں شرکت کرنے والے عالمی مندوبین کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی:دولت مشترکہ آڈیٹر جنرل کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین نے جمعرات کے روز راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ مسٹر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دولت مشترکہ ملکوں کے آڈیٹرجنرل کے کثیر جہتی فورم نے اس سال سب سے اعلیٰ آڈٹ اداروں کے ارکان کیلئے مطابقت رکھنے والے عصری معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے ہندوستان میں میٹنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ صرف علم کی بنیاد والی سرگرمی ہے اور اس کیلئے تجربات، علم اور بہترین عمل سے متعلق آپسی تبادلہ خیال اور گفتگو بہت ضروری ہے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں سی اے جی کا ادارہ ہندوستانی آئین کے ذریعے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری آڈٹ پارلیمانی مالی کنٹرول کیلئے تمام اسکیموں میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ صدرجمہوریہ نے یہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ مندوبین اس کانفرنس کیلئے منتخب کئے گئے دو موضوعات پر مفید تبادلہ خیال کررہے ہیں، جو عصر حاضر کیلئے بہت اہم ہیں۔ ان موضوعات میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور ماحولیات کا آڈٹ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور قومی سطح پر بہت سے امور کو حل کرنے کی خاطر حکمت عملی وضع کرنے کیلئے ٹیکنالوجی اور ماحولیات بہت اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔ ٹیکنالوجی سے تیز تر مواصلات ، علم کی آسان رسائی اور اطلاعات اور شہریوں کیلئے سرکاری خدمات کی مؤثر ترسیل ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات میں آلودگی اور آب وہوا میں تبدیلی ہماری فلاح وبہبود اور مستقبل کی نسلوں پر منفی اثر مرتب کرنے والی ہیں اور عالمی تشویش کا باعث ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delegates participating in the commonwealth auditors general conference call on the president in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply