ہندوستان 46ہزار کروڑ روپے کا دفاعی ساز و سامان خریدے گا:وزارت کی منظوری مل گئی

نئی دہلی: حکومت بری و بحری افواج کے لیے 46ہزار کروڑ روپے کے مختلف ساز و سامان کی خریداری کرے گی جس کے لیے وزارت دفاع سے اس نے منظوری حاصل کر لی۔

جس میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 21ہزار کروڑ روپے کی مالیت سے111کثیر مقاصد ہیلی کاپٹرز خریدے جائیں گے اور اس کی خریداری کا معاہدہ کر نےکے لیے منظوری دے دی گئی۔

وزارت دفاع کے افسران بالا کے مطابق وزارت نے اسلحہ ودیگر دفاعی سازو سامان کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر 46ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی منظوری دی ہے۔ وزارت نے 24ہزار879کروڑ روپے کے کچھ دیگر سازو سامان کی خریداری کے لیے بھی منظوری دی ہے۔

واضح ہو کہ حکومت کے ”میک ان انڈیا“ پروگرام کی روشنی میں یہ وزارت دفاع کی اسٹریٹجک پارٹنر شپ ماڈل کے تحت پہلا پراجکٹ ہے۔جس میں ہندوستان کے دفاعی سازو سامان تیار کرنے والے ماہرین غیر ملکیوں کے ساتھ مل کر دفاعی سازو سامان تیار کریں گے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Defence ministry clears rs 46000 cr purchase of military equipment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply