وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے سخوئی طیارے میں سفر کیا

نئی دہلی: وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے جنگی پائلٹوں کے لباس جی سو ٹ میں ملبوس ہو کر سخوئی 30جنگی طیارے میں اڑان بھرنے والی دوسری ہندوستانی خاتون بن گئیں۔
اس سوپر سونک جنگی طیارہ نے بدھ کی صبح سیتا رمن کو لے کر جودھپورایر فورس اسٹیشن سے اڑان بھری۔اس سے قبل صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل نے سخوئی طیارے میں پرواز کر کے اس دیو پیکر جنگی طیارے میں بیٹھنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز پایا تھا ۔
ان کے علاوہ صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام بھی 2003میں سخوئی طیارے میںسفر کا لطف اٹھا چکے ہیں۔اس جنگی طیارے میں بیٹھنے والے پہلے وی آئی پی اس وقت کے وزیر دفاع جارج فرنانڈیز تھے۔
ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر دفاع محترمہ سیتا رمن فوج، فضائیہ اور بحریہ کی کارگذاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ان کے اڈوں کا کئی بار سفر کر چکی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Defence minister sitharaman flies in sukhoi jet in 45 minute sortie in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply