وزیر دفاع سیتا رمن نے ناویکا ساگر پریکرما مہم پر جانے والی خواتین ٹیم کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

Defence minister Nirmala Sitharaman
پناجی:بحریہ کی چھ جانباز خواتین افسروں کی ٹیم ’آئی این ایس تارینی‘ پر سوار ہو کر سمندری راستے سے دنیا کا چکر لگانے کیلئے ’ناویکا ساگر پریکرما‘ مہم پر گوا سے روانہ ہو گیا۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے دوپہر ایک بجے پنجی کے نزدیک آئی این ایس مانڈوی بوٹ پول میں مہم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ناویکا ساگر پریکرما‘ مہم کی بہادر خواتین ٹیم کو اس کی مہم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس مہم کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے بھی اسے ملک کیلئے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے مہم کی کامیابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ اس کیلئے میں بحریہ کے ساتھ ہی ان لوگوں کی بھی ستائش کرنا چاہوں گی جنہوں نے اس مہم کیلئے جانباز خواتین مسافروں کو حوصلہ دینے اور انہیں تربیت دینے کا کام کیا ہے۔