امیت شاہ اور مختار نقوی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر، سماعت4نومبر کو

لکھنؤ: بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے خلاف یہاں کی ایک عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔ جس کی سماعت کے لیے عدالت نے4نومبر تاریخ مقرر کی ہے۔ان دونوں کے خلاف یہ معاملہ ہماچل پردیش میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ’کانگریس کا ہاتھ، آنتک واد کے ساتھ‘ کا نعرہ دینے پر درج کرایا گیا ہے۔
کانگریس کارکن گنگا سنگھ نے عدالت میں ایک عرضی داخل کی جس میں کاہ گیا ہے کہ انہٰں اخبارات سے علم ہوا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے ایسا نعرہ دیا گیا ہے”کانگریس کا ہاتھ،آنتک واد کے ساتھ‘۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ کسی کو انفرادی طور پر نشانہ بنانا تو درست ہے لیکن کانگریس قابل اور معزز شخصیات اور کارکن پر مشتمل ایک جماعت ہے ۔ ساری کانگریس کو دہشت گرد حامی بتانے پر کارکنوں کے جذبات شدید مجروح اور ان کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Defamation petition filed against amit shah and mukhtar abbas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply