ہتک عزت معاملہ میں کیجری وال کی مشکلیں بڑھیں،ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیا

نئی دہلی: وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے دہلی ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے مجرمانہ ہتک عزت معاملے میں وزیر اعلی اروندکیجریوال کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ اس معاملے میں مسٹر جیٹلی کی طرف سے مسٹر کیجریوال پر مبینہ طور پر جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عرضی دائر کرکے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا تھا اور مسٹر جیٹلی کی طرف سے اس حلف نامے کو جھوٹا کہا گیا ہے۔
اس معاملے میں مسٹر جیٹلی کی طرف سے دائر نئی عرضی پر عدالت نے مسٹر کیجریوال کونوٹس جاری کرکے چار ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مسٹر جیٹلی پر ڈی ڈی سی اے کے صدر کے طور پر کام کرتے ہوئے مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کے الزام لگائے تھے۔ مسٹر جیٹلی کے وکیلوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ مسٹر کیجریوال کی غلط بیانی اورحلف نامہ میں جھوٹی جانکاری دینے کے لئے مجرمانہ معامہ درج کرنے کی اجازت دی جائے۔
جسٹس مدن موہن نے اس معاملے میں کیجریوال کو نوٹس بھیج کر چار ہفتہ کے دوران جواب دینے کے لئے کہا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت گیارہ سمبر کو ہوگی۔ وزیر اعلی کے الزامات کے بعد مسٹر جیٹلی نے دسمبر 2015 میں مسٹر کیجریوال کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے پانچ دیگر لیڈروں آشوتوش ، کمار وشواس، راگھو چڈھا۔ سنجے سنگھ اور دیپک واجپئی کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Defamation case delhi high court issues notice to arvind kejriwal on fresh plea filed by arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply