بہار میں ڈاکوؤں کا ایک گھر پر حملہ،مکان مالک کے بیٹے کو ہلاک کر کے نقدی زیورات لوٹ کر فرار

پٹنہ:بہار میں نالندہ ضلع کے ہلسا تھانہ علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب میں ڈاکوؤں نے ایک گھر سے لاکھوں روپے کی مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا۔اور مزاحمت کرنے پر نوجوان لڑکے کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔
واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ نمنا ٹولا کے رہنے والے سوہن چوہان کے گھر میں اسلحہ سے لیس تقریباً 15 ڈاکو گھس گئے اور اسلحہ دکھا کر نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
جب ہمت کر کے مسٹر چوہان کے بیٹے وجے چوہان نے مزاحمت کی تو اسے گولی مار دی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہ25سال کا تھا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ گھر کے مالک کے بیان پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کررہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ دریں اثنا اس واقعہ کے احتجاج میں مشتعل لوگوں نے منگل کی صبح سڑک کی ناکہ بندی کر دی جس سے زبردست ٹریفک جام لگ گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Decoits killed boy loot house in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply