نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے مجرموں کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے قومی دارالخلافہ میں دسمبر 2012کو میڈیکل کی ایک23سالہ طالبہ سے اجتماعی جنسی زیادتی اور پھر قتل کے جرم میں چار میں سے 3کو سزائے موت دینے کے اپنے فیصلہ کی دوشنبہ کو توثیق کر دی۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس آر بھانومتی پر مشتمل ایک بنچ نے یہ فیصلہ ان تینوں 29سالہ مکیش ،22سالہ پون گپتا اور23سالہ ونے شرما کی جانب سے داخل کی گئی اپیل پر یہ کہتے ہوئے دیاکہ مدعا علیہان عدالتی فیصلہ میں کوئی خامی یا نقص نہیں نکال سکے۔چوتھے مجرم31سالہ اکشے کمار نے کوئی اپیل دائر نہیں کی تھی ۔

اکشے کمار کے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل اے پی سنگھ نے کہا کہ ابھی اکشے نے نظر ثانی کی درخواست داخل نہیںکی ہے ۔اور ہم جلد ہی داخل کریں گے۔سپریم کورٹ نے ان چاروں کو سزائے موت دینے کے دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالت کے فیصلہ کو مئی 2017میں درست قرا دیا تھا ۔

واضح ہو کہ اول الذکر تینوں مجرموں نے سزا میں تخفیف کر کے اسے عمر قید میں بدلنے کی استدعا کی تھی۔اس فیصلہ کے بعد مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ عدلیہ پر ان کے اعتماد کی توثیق ہو گئی ہے۔

Title: december 16 gang rape convicts to be hangedrules sc in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply