حلب پرروسی طیاروں کی بھیانک بمباری میں41ہلاک

دبئی:شام میں حلب کے باغیوں کے قبضے والے علاقے میں روسی طیاروں نے شدید بمباری کی جس میں برطانیہ میں واقع انسانی حقوق تنظیم کے شامی دفتر کے مطابق 5بچے سمیت 25افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ شامی سول ڈیفنس اور حلب میڈیا سینٹر کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 41ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران یہ سب سے بڑی بمباری بتائی جاتی ہے۔
یہ حملے شامی حکومت کے طیاروں کے ذریعہ حلب شہرمیں کچھ وقت کےلئے بمباری روکے جانے کے بعد شروع کئے گئے ہیں۔شام کی فوج نے بمباری اور زمینی توپوں کی گولہ باری اس لئے روکی تھی کہ لڑائی میں پھنسے شہری وہاں سے نکل سکیں۔ گزشتہ ماہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد بھی شام اور روس کے طیاروں نے بمباری شروع کی تھی لیکن شہریوں کو نکلنے کےلئے یہاں کچھ وقت کےلئے حملے روک دئے گئے تھے۔
شامی مشاہد گاہ نے مزید بتایا کہ 19ستمبر کو جب سے امریکہ و روس کا جنگ بندی معاہدہ ختم ہوا ہے مشرقی حلب میں358غیر فوجی مارے جا چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا کہ 100بچے بھی مارے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll rises in bombing of aleppo in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply