آندھراپردیش ٹرین حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر41ہو گئی

حیدرآباد:آندھراپردیش کے وجیانگرم میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔ اس واقعہ میں 115 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سات زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ٹرین کی دو بوگیوں سے آج مزید دو لاشیں نکالی گئیں۔ اس طرح اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔ این آئی اے کی ٹیم اس حادثہ کی تحقیقاتکیلئے آج جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
دوسری طرف ریلوے سیفٹی کی ٹیم نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ این آئی اے سازش کے پہلوؤں سے بھی اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ ہفتہ کی شب پیش آئے اس حادثہ کے کئی زخمی ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll in vizianagaram train tragedy rises to 41 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply