اترپردیش ،اترا کھنڈ میں زہریلی شراب نوشی سے مرنے والوں کی تعداد90ہو گئی

نئی دہلی:اترپردیش کے میرٹھ اور اتراکھنڈ کے کچھ مزید علاقوں سے زہریلی شراب پینے سے اموات ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد اترپردیش کے میرٹھ، سہارن پور اور کوشی نگر اور اتراکھنڈ کے ہری دوار ضلع میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر90ہو گئی جبکہ متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔

سہارن پور کے مختلف دیہات میں 47، میرٹھ میں11ہری دوار میں26جبکہ کوشی نگر میں11اموات ہوئی ہیں۔ اس معاملہ میں 46پولس اہلکاروں کا لائن حاضر کر دیا گیا۔

دوسری جانب اترپردیش پولس اور محکمہ آبکاری کی مشترکہ ٹیم نے غیر قانونی شراب کشید کرنے والے ٹھکانوں پر تیزی سے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll in uttarakhand up hooch tragedy rises to 90 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.