لدھیانہ کی پلاسٹک فیکٹر ی آتشزدگی میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر10ہو گئی

لدھیانہ: پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک پلاسٹکفیکٹری میں، جو آگ لگنے کے بعد پوری طرح منہدم ہو گئی،ہلاک شدگان کی تعدادبڑھ کر10ہو گئی اورملبہ کے نچے مزید افراد کے دبے رہنے کا خدشہ ہے جن کی تلاش میں ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے میں لگی ہیں۔
چیما چوک کے قریب مشتاق گنج میںواقع یہ کثیر منزلہ فیکٹری پیر کے روز آگ گلنے کے بعد زمین بوس ہو گئی تھی۔ بچاؤ کا کام کرنے والی ٹیموں سے وابستہ ایک افسر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کے افراد اب تک 10لاشیں نکال چکے ہیںاور انہوں نے ملبہ کے نیچے دبے دو دیگر افراد کو زندہ بھی بچالیا۔
لدھیانہ کے پولس ڈپٹی کمشنر دھرومان نمبل نے بتایا کہ دس ہلاک شدگان میںسے 6کی شناخت کر لی گئی ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھیج دیا گیا۔ فیکٹری مالک اندر پال سنگھ گولا کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Title: death toll in ludhiana fire incident climbs to 10 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply