کیرل میں بارشوں و سیلاب سے417افراد ہلاک،36ہنوز لاپتہ،7ہزار مکانات زمیں بوس

تھیرو اننت پورم:کیرل میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اب تک 417افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ریاست کے وزیر اعلیٰ پینا رائی وجئین نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سیکڑوں افرادنے راحت کیمپوں سے اب اپنے گھر واپس جانا شروع کر دیا ہے۔

تاہم اب بھی 8لاکھ69ہزار افراد 2ہزار787راحت کیمپوں میں ہیں۔ وجیئن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ29مئی سے مانسون کی بارش شروع ہوتے ہی انسانی جانوں کے اتلاف کی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں ۔

جو شروع میں تو اکا دکا رہیں لیکن 8اگست کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور صرف 15روز میں265افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ 36افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔7000مکانات پوری طرح تباہ ہو چکے ہیں اور50ہزا مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔واضح ہو کہ اس سیلاب کو کیرل میں صدی کا بدترین اور نہایت ہلاکت خیز سیلاب قرار دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll in kerala floods rises to 417 36 people still missing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply