آدھار کارڈ لنک کرانے کی ڈیڈ لائن میں بے مدت توسیع

نئی دہلی: لاکھوں افراد نے اس وقت راحت کا سانس لیا جب بدھ کے روز مرکزی حکومت نے بینک کھاتوں سے آدھار لنک کرانے کی ڈیڈ لائن غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی۔ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اس سے قبل بینک کھاتوں سے آدھار لنک کرانے کی حتمی تاریخ 31دسمبر مقرر کی گئی تھی۔ وزارت مالیات کے محکمہ مال نے منگل کے روز جاری کیے گئے اعلانیہ میں کہا کہ مرکزی حکومت غور و خوض کے بعد نئی ڈیڈ لائن کااعلان کرے گی۔
گذشتہ ہفتہ مرکز نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ وہ بینک کھاتوں ،موچوول فنڈز اور انشورنس ہالیسیوں،سیل فون کنکشنوں اور فلاحی اسکیموں کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کو لازمی بنانے کی ڈیڈ لائن میں31مارچ تک توسیع کر دے گی۔

Title: deadline to link aadhaar with bank accounts extended indefinitely | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply