دہلی کے ایک اسکول کے مڈ ڈے میل میں مرا چوہا پک جانے سے 9طلبا بیمار

نئی دہلی: دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے 9 طالب علم اس وقت بیمار پڑ جانے کے باعث اسپتال میں داخل کر دیے گئے جب اسکول سے ملنے والا جو کھانا انہوں نے کھایا اس میں مرا ہوا چوہا پایا گیا۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا نے کل رات ٹوئیٹر پر کہا” ایک سرکاری اسکول میں مڈڈے میل میں چوہا ملا ہے۔
9 طلبا کو اسپتال پہنچایا گیا میں نے ڈاکٹروں سے بات کی ہے۔ بچے ٹھیک ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اس ضمن میں رپورٹ درج کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ”ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہے کل ہمارے افسران کچن میں کھانا پکانے کی نگرانی کریں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اسپتال میں طلبا کی عیادت کی۔ کل دیولی کے گورنمنٹ بوائز سینئر سیکینڈری اسکول میں بچوں کو کھانا دیا گیا تھا جسے کھانے کے بعد بچے بیمار پڑگئے اور انہیں مدن موہن مالویہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dead rat in delhi schools mid day meal leaves 9 students ill in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply