بہار کے ایک شیلٹر ہوم میں دو لڑکیوں کی پر اسرار حالات میں موت

پٹنہ:بہار میں مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی اسکینڈل کے بعد اب بہار کے دارالخلافہ پٹنہ کے ایک سرکاری شیلٹر ہوم میں دو لڑکیوں کی پر اسرار حالات میں مورت ہو گئی ۔

ان دونو ںلڑکیوں کی عمر 17اور21سال بتائی جاتی ہے۔ دونوں کی شناخت پونم بھارتی اور ببلی کے طور پر کی گئی ہے۔یہ شیلٹر ہوم جس کا نام آسرا شیلٹر ہوم ہے اور نیپالی نگر کالونی میں قائم ہے،ریاستی محکمہ برائے سماجی بہبود کے تحت انومایا ہویمن ریسورس فؤنڈیشن چلا رہا ہے۔

پٹنہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس ،امن و قانون منوج کمار سدھانشو کے مطابق شیلٹر ہوم کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں لڑکیوں کی موت گذشتہ شب پٹنہ میڈیکل کالج میں ہوئی لیکن پٹنہ میڈیکل کالج حکام کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیاں مردہ لائی گئی تھیں۔

گذشتہ ماہ مظفر ور کے بچیوںکے شیلٹر ہوم میں34بچیوں سے ریپ کیس کے بعد بہار میں سکی شیلٹر ہوم میں اموات کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Day after police raid 2 women die in bihar shelter home in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply