دؤد ابراہیم کا خطرناک غنڈہ جیل سے ویڈیو کے توسط سے یو کے کی ایک عدالت کے سامنے پیش

لندن: متعدد معاملات خاص طور پر 1993کے ممبئی میں تسلسل سے ہونے والے درجن بھر دھماکوں کے کلیدی ملزم کے طور پر ہندوستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے منظم جرائم پیشہ سنڈیکیٹ کا سب سے خطرناک اور سفاک غنڈہ جابر موتی جیل سے ہی ویڈیو کے توسط سے لندن کی ایک عدالت کے سامنے پیش ہوا۔

لندن کی جیل سے بات کرتے ہوئے موتی نے عدالت کو امریکی لب و لہجہ میں بتایا کہ اس کا نام جابر موتی نہیں جابر صدیق ہے اور اس کی تاریخ پیدائش 6/11/66ہے۔ جابر کے وکیل ٹوبی کیڈمین نے کہا کہ آج جابر کی طرف سے کوئی درخواست ضمانت داخل نہیں کی جارہی ۔

اس کے وارنٹ گرفتاری پر نام موتی والا درج یے جبکہ اس کا کبھی یہ نام نہیں رہا اور نہ ہی اس نے اس نام کا کبھی استعمال کیا۔

اس کا نام جابر صدیق ہے جسے پاسپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔جابر موتی اس کے والد کا نام ہے۔موتی کو ،جوایک پاکستانی ہے اور یو کے میں دس سال کے ویزے پر ہے ،امریکہ سے درخواست حوالگی کے بعد لندن میٹروپولس نے 17اگست کو لند ن میں گرفتار کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dawoods top henchman appears in uk court via video link from jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply