انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بھائی بھتہ وصولی اور بلڈر کو دھمکانے کے الزام میں گرفتار

ممبئی: داؤ دابراھیم کا بھائی اقبال کاسکرکوپڑوسی تھانے شہر پولیس نے گزشتہ رات ایک بلڈرکو دھمکانے اور بھتہ وصولی کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے، 2016کے معاملہ میں اسے ممبئی میں اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، اقبال کے علاوہ دیگر چار افراد کوبھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان افراد سے شعبہ جبری وصولی کے دفترواقع تھانے میں پوچھ گچھ کی جاری رہی ہے، جبکہ اقبال کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال کاسکرنے فون پر بلڈرکو دھمکی دے کررقم کا مطالبہ کیا تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ اقبال کاسکر پہلے سے ہی بلڈر سے چار فلیٹ لے چکا ہے اور اس سے زیادہ مطالبہ کر نے کی وجہ سے اقبال کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس نے کہا کہ کاسکر اپنے بھائی داؤد کے نام پر بلڈر کو دھمکی دیتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شکایات کے علاوہ پولیس کے پاس شواہد میں ریکارڈ کی گئی وہ بات چیت بھی ہے جس میں کاسکر یا اسکے معاونین بلڈروں کو ڈرادھمکاکر پیسہ مانگ رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dawoods brother iqbal kaskar arrested in extortion case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply