داؤد ابراہیم کے معتمد خاص و ممبئی دھماکوں کے ملزم فاروق ٹکلہ کو دوبئی سے ممبئی لے آیا گیا

ممبئی: ہندوستان کو انتہائی مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے معتمد خاص اور 1993کے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم فاروق ٹکلہ کو دوبئی بدر کر دیا گیا۔ٹکلہ کو، جو1993کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا،ممبئی لے آیا گیا ہے جہاں مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) نے اسے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔
اسے دہشت گردی و تخریبی سرگرمیوں (ٹاڈا) عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس کے خلاف1995میں ایک ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کیاگیا تھا۔یہ ریڈ کارنر نوٹس انٹرپول مطلوب ملزموں کی حوالگی یا اسی قسم کی قانونی کارروائی کے پیش نظر ان کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے جاری کرتی ہے ۔
ٹکلہ مجرمانہ سازش،قتل ، قدام قتل، مہلک ہتھیاروں سے حملوں اور مختلف تخریبی کارروائیاں کرنے کے الزام میں ہندوستان کو مطلوب تھا۔اس کا پورا نام یاٰسین منصور محمد فاروق عرف ٹکلہ ہے۔
اس کی گرفتاری کو ہندوستان کی زبردست سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔کیونکہ ہندوستان کو مطلوب متعدد مفرور ملزمان دوبئی اور پاکستان میںروپوش ہو گئے ہیں۔پرتگال سے بھی ابو سلیم کی اس شرط پر حوالگی ہو چکی ہے کہ اسے سزائے موت نہیں دی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dawood ibrahims aide farooq takla deported from dubai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply