داؤد ابراہیم نے دہلی میں دہشت گردانہ حملہ کی سازش رچی ہے: خفیہ ایجنسیاں

نئی دہلی : ہندوستان جہاں ایک جانب ملک کے نہایت مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی حوالگی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے وہیں دوسری جانب پاکستان میں پر تعیش زندگی گذار رہا وہی داؤد ابراہیم ہندوستان کے دل دہلی کو دہلانے کے لیے دہشت گردانہ حملہ کرنے کی سازش رچ رہا ہے۔
خفیہ ایجنسیوں کے مطابق داو¿د ابراہیم دہلی میں کئی اہم مقامات پر دہشت گردانہ حملے کرا سکتا ہے۔خفیہ رپورٹوں کے مطابق داو¿د نے دہلی ہوائی اڈے، دہلی اسمبلی، دہلی ریلوے اسٹیشن اور آئی ایس بی ٹی پر حملے کرانے کی سازش تیار کی ہے۔ اس نے اپنے غنڈوں کو حکم دیا ہے کہ دہلی میں وہ 1993کے ممبئی بم دھماکوں کے طرز پر دہلی میں ہلاکت خیز بم دھماکے کیے جائیں۔
خفیہ ایجنسیوں کی اس اطلاع کے بعد دہلی میںسخت حفاظتی بندوبست کر دیا گیا۔آئی بی اہلکاروں نے کچھ پیغامات راستے میں اچک لیے ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ ڈی کمپنی نے ہندوستان میں کچھ کرایے کے ٹٹوو¿ں کو حاصل کر کے انہیں قومی دارالخلافہ میں تسلسل سے بم دھماکے کرنے کی ہدایت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dawood ibrahim targeting delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment