بیٹی نے اپنی 85سالہ بزرگ ماں کی بے رحمی سے پٹائی کی

نئی دہلی: ابھی تک توبہویں ہی بدنام تھیں کہ وہ اپنے شوہر کی ماں پر ظلم و ستم ڈھاتی ہیں اور شوہر کے گھر سے جانے کے بعد ان کو مارنے پیٹنے تک سے گریز نہیں کرتیں لیکن قومی دارالخلافہ دہلی میں ایک نئی بات دیکھنے کو ملی کہ ایک بیٹی ہی اپنی بوڑھی ماں کو بڑی بے رحمی سے پیٹ رہی ہے۔
یہ واقعہ جنوبی دہلی کے کالکا جی کا ہے جہاں ایک مکان کی گیلری میں کرسی پر بیٹھی نحیف و نزار بوڑھی ماں پر اس کی بیٹی گھونسے تھپڑ برسا رہی ہے۔یہ ویڈیو ایک پڑوسئی نے اپنے مقوبائیل فون سے بنائی اور پولس کنٹرول روم کو بھی مطلع کر کے پولس بلائی۔
اس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کیا ڈالا گیا کہ زبردست رش ہو گیا اور 24گھنٹے کے اندر دس لاکھ سے زائد افراد نے اس ایک منٹ 25سکنڈ کی ویڈیو کو دیکھ کر اس ناہنجار بیٹی پر نفریں بھیجی اور لعنت ملامت کی۔
پولس کنٹرول روم میں کال موصول ہونے کے بعد کالکاجی تھانہ سے ایک پولس ٹیم بھیجی گئی۔اس پولس ٹیم نے اس بوڑھی ماں سے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے خلاف شکایت درج کرائے ۔لیکن یہاں ماںکی مامتا آڑے آگئی۔
اور اس ضعیف العمری میں بھی اس ممتا نے بوڑھی خاتون کے اعصاب اور اولاد سے جذبہ محبت برقرار رکھا۔ اور اس ماں نے بیٹی کے ہاتھوں بے رحمی سے مار کھانے کے باجود شکایت درج کرانے سے انکار کر دیا۔ اور کہا کہ یہ گھریلو معاملہ ہے اور وہ اپنی بیٹی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں چاہتی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: daughter beats 85 year old mother neighbours film the incident in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply