نعرہ”بھارت ماتا کی جے“ غیر اسلامی، دارالعلوم دیوبند سے فتویٰ جاری

دیوبند:معروف اسلامی درس گاہ دارالعلوم دیو بند نے جمعہ کو فتویٰ جاری کر کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ نہ لگائیں کیونکہ یہ غیراسلامی ہے۔
میڈیا کی خبروں کے مطابق فتوے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ اللہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں اور اسلام غیر اللہ کو پوجنے کی اجازت نہیں دیتا اس لیے مسلمان بھارت ماتا کی جئے نعرہ نہیں لگا سکتا۔
’ بھارت ماتا کی جئے“ کا نعرہ لگانے نہ لگانے پر جاری بحث کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ ہم ملک سے محبت کرتے ہیں لیکن ایک اللہ میں یقین رکھتے ہیں۔اس سے قبل ملک و قومی پرچم سے محبت کے ثبوت میں دارالعلوم سے ایک یہ فتویٰ بھی جاری ہو چکا ہے جس میں یوم آزادی پر مسلمانوں سے اپنے گھروں اور دکانوں پرترنگا جھنڈا لہرانے کو کہا گیا تھا۔
اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جشن آزادی کو نہایت خلوص اور حب الوطنی کے بھرپور جذبات کےساتھ منایا جائے۔مدرسہ کے ترجمان اشرف عثمانی نے کہا کہ تحریک آزادی ہند میں داراعلوم دیوبند کے علماءنے اہم کردار ادا کیا تھا۔مکمل آزادی کا نعرہ دیوبند نے ہی دیا تھا جسے بعد میں سودیشی تحریک کا نام دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Darul uloom deoband issues fatwa against chanting bharat mata ki jai says there is only one god in islam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply