ہندوستانی فوج نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا:درگاہ دیوان

اجمیر: (یو این آئی) راجستھان میں اجمیر درگاہ کے دیوان زین العابدین نے ہندوستانی فوج کے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد کیمپوں پر کئے گئے حملے (سرجیکل اسٹرائک) کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے اپنی اس جرات مندانہ اقدام سے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور یہ اری میں شہید جوانوں کو سچی خراج عقیدت ہے۔
مسٹر عابدین نے آج یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس حوصلہ افزا اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور وہ دن دور نہیں ہے جب مسٹر مودی بلوچستان کو بھی آزاد کرا لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی میں قائدانہ صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے اور وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کو بھی ہندوستان کا حصہ بنا لیں گے۔ درگاہ دیوان نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ایسے اقدامات کے پیش نظر کوئی بھی ملک ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dargah diwan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply