روہت ویرمولا کی ماں کی کیجری وال سے ملاقات، چھوٹے بیٹے کے لیے ملازمت مانگی

نئی دہلی: حیدر آباد یونیورسٹی میں خود کشی کرنے والے دلت طالبعلم روہت ویرمولا کی ماں نے بدھ کے روز نئی دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے استدعا کی کہ ان کے چھوٹے بیٹے کو ،جو پوسٹ گریجویٹ ہے، کوئی ملازمت دی جائے۔ملاقات کے دوران روہت کی ماں رادھیکا ویرمولا کے ہمراہ ان کا چھوٹا بیٹا راجا ویرمولا ،جو ایپلائیڈ جیولوجی میں پوسٹ گریجویٹ ہے، اور روہت کے قریبی دوستوں میں سے ایک سون کانا ویلپولا بھی موجود تھے۔گذشتہ روز قومی دارالخلافہ میں روہت کو انصاف دلانے کے مطالبہ میں کیے جانے والے احتجاجی مارچ میں روہت کے گھر والوں نے بھی شرکت کی تھی ۔ اس ریلی سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی خطاب کیا تھا۔ اور روہت کو خود کشی پر مجبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔کیجری وال نے مودی حکومت کو آڑے ہوتھوں لیتے ہوئے اس پر الزام لگایا تھا کہ وہ طلبا کے خلاف جنگ چھیڑے ہوئے ہے۔اسی ریلی میں روہت کی ماں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے ان سے پوچھا تھا کہ انہوں نے اپنے اس وزیر کے خلاف کیا کارروائی کی جس نے میرے بیٹے کو ملک مخالف بتایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dalit scholar rohith vemulas mother meets delhi chief minister arvind kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply