راجکوٹ میں ایک فیکٹری مالک کے حکم پر دلت نوجوان کو لاٹھی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

راجکوٹ: یہاں ایک فیکٹری مالک کے حکم پر ایک دلت لڑکے کو چند نامعلوم افراد نے بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔اس کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا گیا جس میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ایک شخص لاٹھی سے ایک دلت کو بری طرح پیٹ رہا ہے۔

اور وہ دلت شخص درد سے چیخ رہا ہے اور ہاتھ جوڑ کر معاف کرنے کی فریاد کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ شخص اسے لاٹھی سے بری طرح پیٹے جارہا ہے۔اور جب وہ شخص پیٹتے پیٹتے تھک گیا تو وسرے شخص نے جس نے اس رسی کو جس سے دلت کو باندھا گیا تھا تھام رکھا تھا،مورچہ سنبھال لیا۔ اس دلت شخص کی مکیش وانیا کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ اس کی بیوی کو بھی مارا پیٹا گیا۔

ودگام کے ایم ایل اے اور دلت حقوق کے علمبردار جگنیش میوانی نے اس دلت شخص کو پیٹ پیٹ کر مارڈالنے کامعاملہ زور شور سے اٹھایا ۔انہوں ٹوئیٹ میں اس واردات کا نقشہ کھینچنتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ گجرات دلتوں کے لیے محفوظ ریاست نہیں ہے۔یہاں کے فیکٹری مالکان مندرج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں سے بری طرح پیش آرہے ہیں اور انہیں مارا پیٹا اور ہلاک کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dalit man in rajkot beaten to death on orders of a factory owner in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply