مہاتما بدھ ہوتے تو بودھ اکثریت والے میانمار میں تشدد کے شکار مسلمانوں کی یقینامدد کرتے: دلائی لامہ

لیہہ : روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے دلائی لامہ نے کہا کہ اگر مہاتما بودھ ہوتے تو بودھ اکثریت والے ملک میانمار میں تشدد سے بچ کر نقل مکانی کرنے والے مسلمانوں کی مدد کو سامنے آگئے ہوتے۔اعلیٰ بودھ روحانی رہنما نے میانمار کے مسلمانوں پر تشدد کے خلاف بولتے ہوئے مزید کہا کہ جو لوگ مسلمانوں کو ہراساں کر رہے ہیں انہیں بودھ کا یاد کرنا چاہیے۔
وہ یقیناً بے یارو مددگارمسلمانوں کی مدد کو آچکے ہوتے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ حملوں اور ان کے بچوں بوڑھوں اور عورتوں کو وسیع پیمانے پر بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتارنے کے باعث لاکھوں روہنگیا مسلمان بے سروسامانی کے عالم میں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dalai lama says buddha would have helped myanmars muslims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply