ایکزٹ پول دکھانے کی پاداش میں ہندی اخبار کا ایڈیٹر گرفتار،2سال کی سزا ہو سکتی ہے

نئی دہلی: اترپردیش پولیس نے ایکزٹ پول آن لائن ایڈیشن پر دکھائے جانے کی پاداش میں جاگرن ڈاٹ کام کے مدیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو ریاستی اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے اختتام پر اخبار میں ایکزٹ پول شائع کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
کل رات دہلی اور غازی آباد میں جاگرن کے مختلف دفاتر پر پولیس نے چھاپے مارے اور پھر انہیں گرفتار کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے اخبارات میں ایکزٹ پول کے نتائج شائع کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ قانون کی دانستہ حکم عدولی ہے۔ آر پی قانون کے تحت اس طرح ایکزٹ پول کے نتائج کی اشاعت کی پاداش میں 2 سال قید اور جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dainik jagrans online editor arrested for running exit polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply