داعش کے لیےبھرتیاں کرنے والی یاسمین کو کیرل کی عدالت نے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی

کوچی: کیرل میں قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے ملک کے نوجوانوں کو ورغلا کر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے انتہا پسندوں کے طور پر بھرتی کرنے والی یاسمین محمد زاہد کو سات سال کی قید بامشقت سنائی۔ہندوستان میں داعش کے حوالے سے کسی معاملہ سزا سنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
این آئی اے کی عدالت نے بہار کی رہائشی یاسمین کو 15نوجوانوںکو داعش میں بھرتی کرنے کا مجرم قرار دیا۔یسمین کے توسط سے داعش میںبھرتی کیے گئے یہ 15نوجوان کیرل کے کاسر گوڈ ضلع کے رہائشی ہیں۔ یاسمین نے ان کی بھرتی کر کے انہیں افغانستان ڈسپیچ کر دیا تھا۔یاسمین کے خلافمئی2016میں پہلی بار معاملہ درج کیا گیا اور دہلی ایرپورٹ سے جولائی 2016کو اسے گرفتار کیاگیا تھا۔
وہپ اس وقت ااپنے بیٹے کے ساتھ افغانستان پرواز کرنے والی تھی۔این آئی اے نے اس معاملہ میں عبد الرشید نام کے ایک شخص کے خلاف بھی معاملہ درج کیا ہے۔بھرتیاں کرنے کے اس دھندے کے پس پشت عبدالرشید کا ہی ذہن کارفرما تھا۔عبد الرشید فی الحال افغانستان میں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh operative yasmin mohammed gets 7 years in jail for recruiting 15 indians in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply