دادری کے اخلاق قتل کیس کے ایک ملزم کی موت

نئی دہلی:دادری کے بسہاڑہ گاؤں میں بیف کھانے کی افواہ پر ایک ادھیڑ عمر کے شخص محمد اخلاق کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیئے جانے کے معاملہ میں ماخوذ ایک ملزم یہاں کے لوک نائیک جے پرکاش اسپتال میں انتقال کر گیا۔
دادری سانحہ پچھلے سال برپا ہوا تھا۔20سالہ ملزم رابن ایک سال سے عدالتی تحویل میں تھا دو راو قبل اسے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ پولس کے مطابق وہ کافی عرصہ سے سانس اور گردوں کی خرابی کے عارضہ میں مبتلا تھا اور حالت غیر ہونے پر اسے اسپتال لایا گیا تھا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dadri lynching case 21 year old accused dies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply