ہاردک پٹیل اوردس ساتھیوں کے خلاف ڈکیتی،لوٹ پاٹ و دھمکی دینے کا کیس درج

احمد آباد:پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے کنوینر ہادرک پٹیل اور ان کے دس دیگر ساتھیوں کے خلاف ڈاکہ زنی ،لوٹ اور دھمکی دینے کا کیس ان کے ہی ایک سابق قریبی معاون اور پاس کے ایک دوسرے کنوینر نے گجرات کے پاٹن شہر کے بی ڈویڑن تھانے میں درج کرا یا ہے۔ کے بی ڈویڑن انچارج پولس افسر جے بی پنڈت نے یو این آئی کو آج بتایا کہ پاس کے مہسانا کے کنوینر نریندر پٹیل کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعات آئی سی سی 395 (ڈکیٹی )، 424 (دھوکہ سے لوٹنا)، 504 (امن برباد کرنا) اور 506 (2) (دھمکی دینا) کے تحت ہاردک اور ان کے پانچ دیگر ساتھیوں نے مہش پٹیل، برجیش پٹیل، سنیل پٹیل ، دنیش بمبھانیا اور دھول اور تین سے چار ایسے نامعلوم جن کے نام معلوم نہیں مگر دیکھ کر شناخت ہو سکتی ہے، کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔
نریندر کا الزام ہے کہ 26 اگست کی شام کو جب وہ شہر کے سدھ پور چوک کے قریب واقع نوجیون ہوٹل کے قریب بیٹھے تھے اسی وقت ملزم ایک گروپ میں آے اور وہ ان کے ساتھی راجکوت کے باشندہ دلیپ ساؤلیا کا فون توڑ دیا اور ان کے سونے کی چین لی۔ انہوں نے مارپیٹ اور گالی گلوج بھی کی۔ دوسری طرف نریندر پٹیل نے کہا کہ ہاردک کی موجودگی میں ہونے والے اس واقعہ سے وہ صدمے میں ہیں۔خیال رہے کہ نریندر دو سال پہلے ہاردک پٹیل کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد پاٹیدار یا پٹیل ریزرویشن تحریک کے دوران بہت فعال رہے تھے۔انہیں ہاردک کٹر حامیوں میں شمار کیا جاتا تھا اترپردیش میں بلند شہر کے صدر کوتوالی علاقہ میں آج ایک داروغہ نے گولی مارکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نرسل گھاٹ میں واقع پولیس چوکی پر تعینات داروغہ پردیپ یادو نے اپنی رہائش گاہ پر خودکوگولی مار لی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ علاج کے لئے نوئیڈا لے جاتے وقت راستے میں ان کی موت ہوگئی۔ رشتہ داروں کو خبر دے دی گئی ہے وہ بریلی سے یہاں پہنچ رہے ہیں۔ خودکشی کا سبب گھریلو تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ 2013بیچ کے داروغہ مسٹر یادو کی ڈیڑھ برس قبل شادی ہوئی تھی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dacoity case against hardik patel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply