بہار کے لکھی سرائے میں ٹرین پر لٹیروں کا حملہ، مسافروں کو لوٹ کر فرار

لکھی سرائے : بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے برونی-کیول ریلوے سیکشن پرگزشتہ رات گئے بدمعاشوں نے جے نگر سے رانچی جا نے والی سپرفاسٹ ٹرین کے تین سلیپر کوچ میں مسافروں سے لاکھوں روپے مالیت کی املاک لوٹ لی۔ ریلوے پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جے نگر سے رانچی جا رہی 18606 جے نگر۔رانچی سپرفاسٹ ٹرین کے ایس۔1، ایس۔7 اور ایس۔8 میں تقریباً 20 سے 25مسلح بدمعاشوں نے مسافروں سے نقد، زیورات سمیت دیگر اشیاء کو لوٹا اور ٹرین روک کر فرار ہو گئے۔
انہوں نے یہ واردات ضلع بیگو سرائے کے سمریا اور راجندر پل سٹیشنوں کے درمیان انجام دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مجرموں نے مسافروں کو خوفزدہ کرنے کے مقصد سے گولی بھی چلائی تھی۔ ریلوے پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹرین میں جےنگر سے دھنباد جا رہے مسافر لال کشور یادو نے اس واردات کی اطلاع دی ہے۔ پولس کو تفصیلی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dacoits storm jai nagar ranchi super fast train rs several lakhs looted in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply