وردھا کی یلغار کے بعدآندھرا میں طوفان باد و باراں،دوہلاک

حیدرآباد :طوفان وردھا کے زیر اثر آندھراپردیش کے چتوڑ میں گزشتہ رات سے ہی شدید بارش ہورہی ہے۔اس طوفان کے پیش نظر ریاستی حکومت نے آج اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
تروملا میں 12،ستیہ پاڈو میں 8.8سنٹی میٹر اور چتور میں 7.6سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اس طوفان کے پیش نظر چتوڑکے کئی دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی متاثر رہی۔بجلی کے کھمبے گرنے سے دوافراد کی موت ہوگئی ہے۔
کئی مقامات پر درخت بھی اکھڑ گئے جس سے سڑکو ں پر رکاوٹ ہوگئی اور گاڑی سواروں کو کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔تروپتی کے گھاٹ روڈ پر درخت گر گئے جس سے دو کاروں کو نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کی شام تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cyclone vardahe2 killed as storm slams andhra pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply