تتلی طوفان کی زد میں آکر آندھرا پردیش میں8ہلاک

امراؤتی(آندھرا پردیش):بحری طوفان تتلی نے آندھر پردیش میں سری کاکولم اور وجے نگرم اضلاع میں زبردست تباہی مچاتے ہوئے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا جس میں کم از کم 8افراد ہلاک ہوگئے اور ساحلی دیہات میں مکانات جزوی طور پر منہدم ا ور فصلیں تباہ ہوگئیں۔

ساحلی گاؤں کا ریاست کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا کیونکہ متعد سڑکیں پھٹ گئیں اور آمدو رفت دشوار ہو گئی۔طوفان کے نے سے پہلے ہی ماہی گیری بند کر دی گئی تھی۔اور ماہی گیروں کا تلقین کی گئی تھی کہ شمالی خلیج بنگال میں11 اور 12اکتوبر کو مچھلیوں کا شکار نہ کریں۔طوفان کی آہٹ محسوس کرتے ہی لوگوں کو چھ گھنٹے تک گھر سے باہر نکلنا منع کر دیا گیا تھا۔

ڈیوٹی افسر سری نواس کے مطابق تتلی طوفان جیسے ہی زمین سے ٹکرایاہوائیں140-150کلومیٹر فی گھنٹے سے چلنا شروع ہو گئیں۔سڑکیوں پرسیلاب آگیا اور کئی مقامات پر کچی اور پکی دونوں سڑکیں بہہ گئیں۔

آندھرا پردیش میں متعدد مقامات پر درختوں کے گرنے کے باعث اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنی بس سروس معطل کر دی ۔وزیر ٹرانسپورٹ کے اٹچا نائیڈو نے متاژثرہ منڈلوں کا دورہ کیا اور صورت حال پرنظر رکھے ہیں۔آندھر پردیش کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cyclone titli eight people dead in andhra pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment