مورا طوفان نے ماید خوفناک شکل اختیار کر لی،اڑیسہ اور بنگال سمیت کئی مشرقی ریاستیں زد میں

نئی دہلی:خلیج بنگال سے اٹھنے والا بحری طوفان’مورا‘ نے مزید خوفناک شکل اختیار کر لی اور اب وہ تیزو تند ہواؤں کے ساتھ آج شمال مشرق کی طرف بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال یہ طوفان کولکاتا کے 660 کلومیٹر جنوب۔جنوب مشرقی اور چٹگاوں 550 کلومیٹر جنوب مغرب میں منڈلا رہاہے جس کے آئندہ 12 گھنٹے کے دوران اورخطرناک شکل اختیا کر جانے کا اندیشہ ہے۔
اندازہ ہے کہ یہ طوفان شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے کل دوپہر بنگلہ دیش کو پار کر جائے گا۔ طوفان کے تعلق سے جاری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اس کے اثرات سے آج تریپورہ اور میزورم کے کئی مقامات میں بارش ہو سکتی ہے اور ایک آدھ جگہ پر موسلادھار بارش کا بھی اندیشہ ہے۔طوفان کے اثرات سے کل اور پرسوں دونوں دن آسام، میگھالیہ، منی پور، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں بھی شدید بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اس دوران انڈومان جزائر اور ملحقہ علاقوں میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر ماہی گیروں کوآئندہ دو دن تک سمندر میں نہیں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پہلے سے سمندر میں موجود ماہی گیروں سے فورا ساحل پر واپس آجانے کے لئے کہا گیا ہے۔ ساحلی علاقوں میں طوفان کے تعلق سے وارننگ سگنل چالو کر دیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ساحلی مرکز طوفان پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cyclone mora to intensify heavy rains likely in odisha bengal northeast in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply