پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کامن ویلتھ گیمز گھپلوں میں من موہن سنگھ کو کلین چٹ دی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے وی تھامس نے منگل کو کہا کہ سال 2010 میں دہلی میں منعقد کئے گئے 19 ویں دولت مشترکہ کھیلوں سے متعلق فیصلوں میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کوئی کردار نہیں تھا۔
تھامس نے پارلیمنٹ کے احاطے میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 19 ویں دولت مشترکہ کھیلوں پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ 12 اپریل کو پارلیمنٹ میں پیش کر دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں کے سلسلے میں لئے گئے کسی بھی فیصلے میں اس وقت کے وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں تھا۔کھیل کے سلسلے میں تمام فیصلے ایک مختلف کمیٹی کرتی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی دولت مشترکہ کھیلوں کے انعقاد میں بھاری کرپشن کے الزام لگائے جاتے رہے ہیں اور اس سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے جانچ پڑتال کی گئی اور دولت مشترکہ کھیلوں آرگنائزنگ کمیٹی اور ہندوستانی اولمپک یونین کے اس وقت کے صدر سریش کلماڈی کو جیل جانا پڑا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cwg scam pac gives clean chit to former pm manmohan singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply