حکومت کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کی مہم چلارہی ہے: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

ریواڑی (ہریانہ): وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت نظام میں تبدیلی کی مہم کو آگے بڑھا رہی ہے، جس میں بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ مسٹر سنگھ نے یہاں شہید سمان ریلی میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نظام میں تبدیلی کی مہم شروع کی ہے، جسے حکومت آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے سیاسی آزادی تو کافی پہلے حاصل کر لی تھی لیکن اقتصادی اور سماجی آزادی حاصل کرنا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان کو آئندہ 15 برس میں دنیا کی اقتصادی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مسٹر سنگھ نے نوٹ بندی کی مخالفت کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں شفافیت لانے کے ساتھ ہی بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے۔ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے سے لوگوں کو ایک مہینے تک تکلیف ہو سکتی ہے لیکن اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔
سیاسی جماعتوں کے چندہ حاصل کرنے میں شفافیت ہونی چاہئے۔ انہوں نے سرجیکل اسٹرائک کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان پر شدید حملہ کیا اور کہا، “ہماری خود داری پر کوئی چوٹ پہنچائے گا تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے اور ہماری فوج کے جوانوں نے ایسا کر کے بھی دکھا دیا ہے۔انہوں نے پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی بزدلوں کا مضبوط ہتھیار ہوتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Currency note ban hardship may continue for a month rajnath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply