کرنسی معاملہ کے باعث پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس زبر دست ہنگامہ خیز رہنے کے آثار

نئی دہلی: آئندہ ہفتے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کالا دھن نکالنے کیلئے بڑے نوٹوں کو بند کرنے سے ملک بھر میں عام آدمی کو ہو رہی پریشانی کے علاوہ پاک مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائک، تین طلاق اور سیمی کارکنوں کو مبینہ تصادم میں ہلاک کئے جانے کے معاملے کے ساتھ مہنگائی کے مسئلہ پر ہنگامہ آرائی کے آثار ہیں۔
اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کئے جانے کی وجہ سے پیدا ہوئی بدنظمی کو دیکھتے ہوئے پہلے دن کام روکو تحریک پہلے لانے کا نوٹس ابھی سے دے دیا ہے۔ راجیہ سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے ضابطہ 267 کے تحت یہ نوٹس دیا ہے۔
کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں اس مسئلے کو زور شور سے اٹھائیں گی۔ حکومت سرمائی اجلاس کے دوران اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو نافذ کرنے کے لئے تین بلوں سمیت مجموعی طور پر9 نئے بل لا ئے گی جن میں سنٹرل اشیا اور خدمات ٹیکس بل شامل ہے۔ حکومت کا مقصد یکم اپریل 2017 سے جی ایس ٹی کو پورے ملک میں نافذ کرنا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Currency issue all set to rock winter session of parliament in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply