بڑے نوٹوں پر پابندی کا کڑا فیصلہ میری کڑک چائے جیسا ہے: وزیر اعظم مودی

غازی پور : ہزار پانچ سو کی کرنسیوں پر پابندی سے درپیش دشواری کو سمجھنے اور اسے سہنے میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کے ساتھ آج وزیر اعظم نے اپنے سخت اقدامات کے دفاع میں کہا کہ اس کاتعلق ان کی کڑک چائے بنانے کی عادت سے ہے اور کڑک چائے غریبوں کی پسند ہوتی ہے امیروں کی نہیں۔ مسٹر مودی شہر میں ریلوے پروجکٹوں کے افتتاح کے لئے غازیپور آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں دیگرسیاسی لیڈران عام لوگوں کی دشواریوں پر بیان بازی کر رہے ہیں وہیں وہ اسے محسوس کر تے ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی نوعیت کڑک چائے کی ہے یعنی مسئلہ کرنسی کی قلت کا نہیں ہے بلکہ مسئلہ وہاں کھڑا ہو گیا ہے جہا ں پیسے موجود ہیں۔
انکا اشارہ کالے دھن کی طرف تھا۔ یہ کہتے ہوئے کہ وہ لوگوں کی دشواریوں سے پریشان ہیں لیکن زیادہ نروس وہ لوگ ہیں جن کے پاس کالا دھن ہے، مسٹر مودی نے کانگریس کو یہ کہتے ہوئے زد میںلیا کہ اس طرح کے اقدامات کے بھی پیمانے ہوتے ہیں کانگریس نے اپنی اوقات کے مطابق کسی سے پوچھے بغیر چونی پر پابندی لگائی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Currency ban my justice is a little karak like my chai says pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply