امپھال میں کرفیو نافذ، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی

امپھال:منی پور میں نئے اضلاع کے قیام کےخلاف گذشتہ کچھ روز سے جاری یونائیٹڈ ناگا کونسل ( یو این سی) کی جانب سے غیر معینہ مدت کی اقتصادی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے ابتر صورت حال پر قابو پانے کے لئے حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر امپھال میں کرفیو نافذ کر دیا اور اس کے ساتھ ہی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے تمام آپریٹروں کو ریاست میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
دریں اثنا عسکریت پسند تنظیم نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ۔اساک موا اور یونائیٹڈ ناگا کونسل کے خلاف احتجاج کر نے والے لوگوں اور پولس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کئی مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ان جھڑپوں میں تقریبا 20 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مشرقی امپھال کے ضلع مجسٹریٹ نے علاقے سے پرتشدد سرگرمیوں کے واقعات کی اطلاع آنے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں عدم استحکام پھیلائے جانے کی رپورٹ ملی ہے جس سے امن وقانون کے علاوہ حالات بگڑ سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Curfew in imphal mobile internet snapped after violence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply