مدھیہ پردیش کے ودیشا شہر میں بجرنگ دل لیڈر کے قتل کے بعد تشدد، کرفیو

بھوپال:مدھیہ پردیش کے ودیشا میں بجرنگ دل کنوینر کے قتل کے بعد تشدد بھڑک اٹھا اورتش زنی وتوڑ پھوڑ کی وارداتوں کے بعد شہر میں حالات بے قابو ہو گئے۔صورتحال پر قابو پانے کے لئے پورے شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق کلاری روڈ کے رہائشی بجرنگ دل کے شہر کنوینر20سالہ چراغ کشواہا پر ہفتہ کی سہ پہر نامعلوم مسلح افراد نے دھاردار ہتھیار سے کئی وار کر کے شدید زخمی کر دیا انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ رات میں ہندو تنظیموں نے احتجاج میں جو بازار کھلے تھے انہیں بند کرانا شروع کر دیا۔
مشتعل بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے بڑی مارکیٹ میں لاٹھی چارج بھی کیا ۔ جوابی کارروائی میں بھیڑ نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا اور ایک ٹرک میں آگ لگا دی جس کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Curfew clamped in vidisha after bajrang dal activists murder in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply