چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے پریشر بم دھماکہ میں سی آر پی ایف انسپکٹر ہلاک، کانسٹبل زخمی

رائے پور: پولس کے مطابق چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پریشر بم دھماکہ میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)کے کوبرا یونٹ کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔

یہ بم جو نکسلیوں نے پسوادا گاؤں کے قریب ایک جنگل میں نصب کیا تھا، صبح پونے آٹھ بجے اس وقت دھماکہ سے پھٹا جب سی آر پی ایف کے ایک خصوصی یونٹ کوبرا کی 206ویں بٹالین کی ایک روڈ اوپننگ ٹیم گشت پر تھی ۔ہلاک اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر راجیش کمار اور زخمی کی کانسٹبل مانک تینپڑے کے طور پر کی گئی ہے ۔

روڈ اوپننگ ٹیم یہاں سے500کلومیٹر کے فاصلہ پر تمل واڈا اور دورنا پل کے درمیان کارروائی شروع کی تو پلان کے مطابق جس وقت سیکورٹی عملہ پوسوادا کے قریب واقع جنگل کا محاصرہ کر رہا تھا تو کوبرا کا ایک سب انسپکٹر ماؤ باغیوں نے نصب کردہ بم سے ٹکرا گیا جو دھماکہ سے پھٹ گیا اور یہ سب انسپٹر اور اس کا ساتھی کانسٹبل زخمی ہو گئے۔دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاںکمار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crpf si killed jawan injured in ied blast in chhattisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply