سی آر پی ایف جوان نے ہیڈ کانسٹبل پر گولی چلا کر خود کشی کر لی

رانچی:سی آر پی ایف کے ایک جوان نے جھارکھنڈ کے لٹیہار ضلع میںفورس کے ایک کیمپ میں اپنے سینیئر ساتھی کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا ۔ کانسٹبل مہی پال نے خود کو گولی مارکر اتنا شدید زخمی کر لیا کہ چند منٹ بعد ہی اسکی موت واقع ہو گئی جبکہ ہیڈ کانسٹبل سنجے سنگھ کو بذریعہ طیارہ لے جاکر ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لٹیہار کے کونے علاقہ میں سی آرپی ایف کی ایک کمپنی میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے دونوں میں کسی بات پر تکرار کے بعد پیش آیا۔دونوں میں پہلے تو کچھ کہا سنی ہوئی جو اتنی بڑھ گئی کہ طیش میں آکر مہی پال نے اپنی رائفل سے سنجے کو گولی مارنے کے بعد اسی رائفل خود کو بھی گولی مار لی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crpf jawan shoots head constable and kills self in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply