چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں بم دھماکہ ، سی آر پی ایف اہلکار زخمی

بیجا پور: چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں آج صبح نکسلیوں کے بم دھماکے کی زد میں آکر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ زخمی جوان سنجے رام کو باساگڑا اسپتال میں علاج کے بعد ڈویڑنل ہیڈکوارٹر بھیجے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ جوان کو زیادہ گہرے زخم نہیں آئے ہیں۔
بیجا پور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ایل دھرو نے بتایا کہ باساگڑا تھانے میں تعینات سی آر پی ایف کی 168 بٹالین کے جوان صبح تلاشی مہم پر نکلے تھے۔ سارکے گوڑا کے قریب نکسلیوں نے درخت کی آڑ لے کر پائپ بم دھماکہ کیا۔ اس کی زد میں آکر سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی ہو گیا ہے۔ دھماکے کے بعد جوانوں نے مورچہ سنبھالا اور ارد گرد کے علاقے میں تلاشی مہم چلائی ، پر اب تک کوئی بھی ہاتھ نہیں لگا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crpf jawan injured in blast in bijapur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply